ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیدارناتھ پرسیاست نہ کریں،تاجراورعوام پریشان،الیکشن کمیشن کاوقارداؤپر:شردیادو

کیدارناتھ پرسیاست نہ کریں،تاجراورعوام پریشان،الیکشن کمیشن کاوقارداؤپر:شردیادو

Sun, 22 Oct 2017 09:55:05    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنتا دل (یو)(شرد گروپ)کے سینئررہنماشردیادونے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئے اس کے لیے کیدارناتھ کے آشیروادکی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن کوبھی نشانے پرلیتے ہوئے کہاکہ اب تک پوری دنیامیں الیکشن کمیشن کاایک وقارتھا۔اس نے دنیابھرمیں اپنی معتبریت کی مثال پیش کی ہے ،ہم الیکشن کمیشن کااحترام کرتے ہیں لیکن گجرات الیکشن کااعلان نہ کرکے اس کاوقارداؤپرلگ گیاہے۔مسٹر یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹرمودی نے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘اور ’اچھے دن‘کے نعرے دئے تھے۔عوام نے ان پر یقین کرکے انہیں پانچ سال حکومت کرنے کیلئے دئے تھے۔ انہوں نے طنز کیا کہ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مسٹر مودی کو بھگوان کیدارناتھ کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر مودی نے کل کیدارناتھ جا کر پوجا ارچنا کی تھی اور 2022تک ملک کو خوشحال بنانے کی دعا مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار ،کسانوں کو ان کی فصلوں کی لاگت کی ڈیڑھ گنا قیمت دینے اور بیرون ملکوں سے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ بنیادی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے تاج محل اور دوسرے غیر ضروری موضوعات پر بات کررہی ہے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بیٹے کے کاروبار کے سلسلے میں پیدا ہوئے تنازعہ پر انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جے شاہ شہزادے ہیں اور بی جے پی کے لوگوں پر کوئی قانون نافذ نہیں ہوتا۔ سارے قانون اپوزیشن پر نافذ ہوتے ہیں۔مسٹر یادونے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے زراعت اور چھوٹے کاروباروں پر برا اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔مسٹر یادو نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار ہوئے ہیں۔نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے زراعت اور چھوٹے کاروباروں پر برا اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے دھنتیرس پر بازارمیں 30سے 40فیصد کی ہی خریداری ہوئی۔


Share: